توشہ خانہ کیس: نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا

توشہ خانہ کیس: نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا
اسلام آباد: نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو 9 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر اختیارات کا غلط استعمال اور توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کا الزام ہے۔ نیب کی جانب سے عمران خان کو ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022 کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع کیں تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔