صرف 7منٹ۔۔!ہانیہ عامر نےنئی ویڈیوشیئرکردی

صرف 7منٹ۔۔!ہانیہ عامر نےنئی ویڈیوشیئرکردی
کیپشن: صرف 7منٹ۔۔!ہانیہ عامر نےنئی ویڈیوشیئرکردی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ’میٹ اینڈ گریٹ‘ کیلئے 7 منٹ میں میک اپ کرنے کی ویڈیو فینز کے ساتھ سوشل میڈیاپر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر نے 'جانان' سے کریئر کا آغاز کیا لیکن انکی شہرت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما 'میرے ہمسفر' ثابت ہوا جس میں وہ 'ہالا' نامی کردار نبھاتی نظر آئیں۔

جتنی شہرت ہانیہ کو ’میرے ہمسفر‘ نہیں دلواسکا تھا وہ رواں سال نشر ہونے والا ڈراما ’کبھی میں کبھی تم’ دلوا گیا اور اداکار عالمی شہرت یافتہ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے۔

ہانیہ عامر کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ریل انکی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ہے کیونکہ اس میں وہ ہیئر ڈو اور میک اپ کرتے ہوئے ایسی دلچسپ باتیں کرتی ہیں کہ فینز رِیل ایک نہیں بلکہ متعدد مرتبہ لازمی دیکھتے ہیں۔

  ہانیہ عامر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیو یارک میں منعقدہ ’میٹ اینڈ گریٹ‘ کیلئے تیار ہوتی نظر آئیں۔

ویڈیو کے آغاز میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ ’میں میٹ اینڈ گریٹ کیلئے تیار ہو رہی ہوں اور میک اپ کرنے کیلئے میرے پاس صرف سات منٹس ہیں کیونکہ پہلے ٹائمنگ 7  تھی لیکن پھر مجھے بتایا گیا کہ سات نہیں آٹھ بجے کی ٹائمنگ ہے تو میں نے سوچا ابھی تو بہت ٹائم ہے اس لیے سیلون میں اپنے نیلز کروانے چلی گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’نیلز کرواکر گھر واپس آرہی تھی تو بھوک لگی اس لیے ایک فوڈ ٹرک کے پاس رکی اور کہا کہ بھائی کچھ کھانے کو دے دیں تو انہوں نے مجھے کچھ شورما ٹائپ چیز بناکر دے دی اور پوچھا کہ ’اسپائیسی؟‘ میں نے کہا ’جی‘، انہوں نے کہا کہ ’زیادہ اسپائیسی؟‘ میں نے اس پر بھی ’جی‘ کہہ دیا۔

ہانیہ نے مزید بتایا کہ جب گھر آئی اور وہ کھایا تو سمجھ آیا کہ ’زیادہ اسپائیسی‘ پر ’جی‘ نہیں کہنا چاہئے تھا۔

ہانیہ عامر نے اپنا میک اپ کرنے کے بعد تیز نیلے جوڑے میں اپنی مکمل لُک دکھائی اور پھر اپنی ہی خوبصورتی پر نازاں ہوتے ہوئے ویڈیو ختم کردی۔

Watch Live Public News