سینئر پی پی رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر انتقال کر گئے

سینئر پی پی رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر انتقال کر گئے
لاہور(پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر انتقال کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ رانا عیش بہادر نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کیلئے لازوال جدوجہد کی۔ رانا عیش بہادر کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپاٹی ایک بہادر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔ رانا عیش بہادر پیپلز پارٹی کے ورکرز کی آواز تھے۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ رانا عیش بہادر نے دوبار پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست کیلئے الیکشن لڑا۔ انہوں نے آمریت میں قید و بند اور شاہی قلعہ کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ رانا عیش بہادر لاہور ہائیکورٹ کے نائب صدر اور بینکنگ کورٹ کے جج بھی رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔