ہم جنس پرست شادیوں کی اجازت، بنکاک میں سینکڑوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہم جنس پرست شادیوں کی اجازت، بنکاک میں سینکڑوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

(ویب ڈیسک )   ہم جنس پرست شادیوں کی اجازت ۔۔۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں سینکڑوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے.

 یادرہے تھائی لینڈ  قانون سازی کے ذریعے ملک میں ہم جنس پرست   شادیوں کی اجازت دینے والا پہلا جنوب مشرقی ایشیائی ملک بن گیا ہے۔

قانون سازی کے تحت، جو تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کیا گیا تھا اور گزشتہ سال بادشاہ کی طرف سے اس کی توثیق کی گئی تھی، ہم جنس  پرست جوڑے مکمل قانونی، مالی اور طبی حقوق کے ساتھ ساتھ گود لینے اور وراثت کے حقوق کے ساتھ اپنی شادیاں رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

بنکاک پرائیڈ کے مطابق، کم از کم 200 جوڑوں نے سیام پیراگون شاپنگ سینٹر میں شادی کے لیے سائن اپ کیا، جس نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر اس تقریب کا اہتمام کیا۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی ساحلی شہر پتایا بیچ  سے لے کر  پہاڑی علاقے چیانگ مائی تک  شہرشہر ہم جنس پرست شادی کی تقریبات ہو رہی ہیں۔

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق، دنیا بھر میں 30 سے زیادہ  ممالک میں  اب ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم  کیا جاتا ہے ، لیکن سب سے زیادہ ترقی یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا میں ہوئی ہے۔

تھائی لینڈ 2019 میں تائیوان اور چار سال بعد نیپال کے بعد ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے والا ایشیا کا تیسرا ملک ہے۔

Watch Live Public News