اسلام آباد( ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور امریکہ خواہشمند ہے کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مزید مضبوط بنایا جائے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ہم منصب صدر پاکستان عارف علوی کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہپاکستان اور امریکہ کی پارٹنر شپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے ٗ پاکستان کے ساتھ یہ شراکت داری مستقبل میں مزید مضبوط بنائیں گے ٗ افغانستان میں امن ٗ کورونا وبا اور ماحولیات سے متعلق امور پر باہمی تعاون جاری رہے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خط میں صدر پاکستان پر قوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا ا ظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن اپنے ا نتخابی وعدے کے تحت پالیسیوں پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ا نتخابی وعدے میں افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں اہم وعدے کئے تھے اور اس وعدوں کو پورا کرنے کیلئے امریکہ پاکستان میں اولین ضرورت ہے۔