اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خاموش نہیں ہے۔ عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے۔ اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ الیکشن کمیشن پر چڑھائی کر رہے ہیں۔ اتنی ذلت یا رسوائی کسی حکومت کے حصے میں نہیں آئی۔ عمران خان کہتے تھے احتساب وزیراعظم سے شروع ہوتی ہے۔ اپنی چوری کی بات آئی تو کہہ دیا میں حساب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ عمران خان نے جو کہا سب ان کے سامنے آیا۔ عمران خان پاکستان کا سرٹیفائیڈ چور ہے۔ ابھی تو بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔ آپ کو ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا۔ نوازشریف کو ویکسین لگانے کی ایک مضحیکہ خیز خبر سنی۔ اس خبر کا انٹرنیشنل ری ایکشن آسکتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کو غیر مؤثر سمجھتی ہوں۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکاڈالنے والوں کے آگے دیواربنائی جائے۔ جاوید لطیف نوازشریف کے جانثار سپاہی ہیں۔ آزادی رائے کا حق سب کو ہے،ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ کنٹینرپر عمران خان کے بھاشن سن سن کرکان پک گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ ن لیگ نے ادراوں پرتنقید سے ہمیشہ گریزکیا ہے۔ الیکشن کمیشن پر حملہ چوری سامنے آجانے کا خوف ہے۔ الیکشن کمیشن کے ارکان چیئرمین کے خلاف نوٹس لیں۔ ای وی ایم آرٹی ایس بٹھانے کا دوسرا نام ہے۔ اگلے الیکشن میں انہیں ٹکٹ لینے والے نہیں ملیں گے۔ افغانستان کے عوام کے خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں جو ہوتا ہے اس کااثر پاکستان پر پڑتا ہے۔ افغانستان کا فیصلہ افغان عوام پرچھوڑ دینا چاہئے۔ افغانستان کے سیاسی،اندروری معاملات سے دوررہنا چاہیے۔