پولیس نےملزمان پرتشددکیلئےسرکاری موبائل کوہی ٹارچرسیل بناڈالا

پولیس نےملزمان پرتشددکیلئےسرکاری موبائل کوہی ٹارچرسیل بناڈالا
کیپشن: پولیس نےملزمان پرتشددکیلئےسرکاری موبائل کوہی حوالات بناڈالا

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس اہلکاروں کا ملزمان سے تفتیش کا نیا انداز،گرفتار ملزمان پر تشدد کے لیے پولیس موبائل کو ہی حوالات بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر آئی 8 سے گرفتار موبائل سنیچرز پر پولیس وین میں تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713947407-6452.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713947407-6452.mp4

گزشتہ روز پیش آئے واقعہ میں پولیس نے شہریوں کی جانب سے دھر لیے گئے 2 نوجوان موبائل سنیچرز کو گرفتار کیا۔

پولیس اہلکاروں نے گرفتار چوروں کو تھانے لیجانے کی بجائے پولیس وین میں ہی تفتیش شروع کر دی۔

شہری پولیس اہلکاروں کی موبائل سنیچرز پر تشدد کی ویڈیو بناتے رہے جبکہ شہریوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سختی سے نوٹس لےلیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز پر اے ایس آئی محمد فاروق کو معطل کردیا۔

Watch Live Public News