پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ میں کمان بدلنے کے بعد ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفا کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے۔ بابر حامد کو ذکا اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا۔

اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔

دو روز قبل، محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔

بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی اپنی سروسز دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے۔

Watch Live Public News