پشاور: سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم   خیبر پختونخوا نے  سرکاری سکولوں کے کلاس رومز میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کوباقاعدہ مراسلہ جاری کردیا۔ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ   سکولوں کامتعلقہ عملہ صبح کے وقت تمام طلبہ سے موبائل فون جمع کریں  گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  دوران ایمرجنسی سکول سربراہان لینڈ لائن فون سے متعلقہ طالبعلم کے والدین سے رابطہ کریں گے، متعلقہ سکولوں کاعملہ بھی دوران آدھی چھٹی یا فری پیریڈ کے دوران موبائل کواستعمال کرسکیں گے۔

مراسلے کے مطابق   سکولوں میں فوٹوگرافی یا ویڈیوز بنانے کیلئے متعلقہ سکول سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہوگا، فیصلہ دوران پیریڈ طلبہ کا قیمتی وقت ضیاع ہونے سے بچانے کے پیش نظر کیاگیا ہے۔

Watch Live Public News