وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے ۔ نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان تو جیل میں بھی قید مخالفین کے کمبل تک چیک کرتا تھا کہ ایک اسے کمبل زیادہ تو نہیں دے دیا گیا ، وہ تو جیل میں قید مخالفین کی روٹی تک چیک کرتا تھا کہ کہاں سے آ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ضمانت کی درخواست دی تو یکے بعد دیگرے چار بینچ ٹوٹ گئے تھے ، اعظم سواتی اور شہباز گِل کو تو چار چار دن بعد ضمانتیں مل گئیں ، ہم تو 60،60 اور 90،90 روز کا ریمانڈ بھگت چکے ہیں۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پونے چار سال تک اندھی مچائی ہوئی تھی اور وہ آج بھی تکبر کا مینار ہے ، مگر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے ۔