پاکستان انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پبلک نیوز: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یو اے ای انڈر19 کرکٹ ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کپتان قاسم اکرم کو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یواے ای انڈر 19 کرکٹ ٹیم 220 رنز کے تعاقب میں مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بناسکی۔ یو اے ای انڈر 19 کے آیان افضل اور کائے اسمتھ38، 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قاسم اکرم نے 52 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ معاذ صداقت، محمد ذیشان اور مہران ممتاز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا قاسم اکرم کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ کپتان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب اللہ خان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت انڈر 19 کے خلاف میچ کی آخری گیند پر چوکا لگانے والے احمد خان نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آیان افضل خان نے 3 جبکہ نیلانش کیسوانی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔