اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے، ہم نے بڑی بڑی دہشتگرد تنطیموں کو دھول چٹائی ہے، اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کسی کی جرات نہیں ہے کہ ریاست کو بلیک میل کرے . فواد چوہدری نے کہا یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کرسڑکوں پرآجاتےہیں، کسی کوبندوق کےزورپربات منوانےکاحق نہیں دیاجاسکتا، آج فیصلہ ہواہےریاستی رٹ کوچیلنج نہیں کرنے دیاجائے گا، کالعدم تنظیم بلیک میل کرنےکی جسارت نہ کرے، 6بارتماشالگ چکاہے،ریاست نےصبرکا مظاہرہ کیا، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کاناحق خون بہے. ان کا کہنا تھا کہ 3 پولیس والے شہید ہو چکے ہیں ، ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھ سکتے ، تحریک لبیک کو دہشتگر د تنظیم کے طور پر دیکھیں گے، ہم مزید کتنا برداشت کریں ،ہم نے ابھی تک طاقت کا استعمال نہیں کیا، یہ پاکستان کی ریاست کی عزت کا سوال ہے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی بھی ہو گی.