طوفانی بارشیں اور برفباری،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

طوفانی بارشیں اور برفباری،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: طوفانی بارشیں اور برفباری،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے 29 فروری سے 2 مارچ تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی,29 فروری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا.

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا،یکم اور 2 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور 29 فروری اور 1 مارچ سے گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 فروری سے 1 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال دیر، سوات، کرک بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، پشاور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں 1 مارچ سے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور   بلوچستان میں 29 فروری سے 1 مارچ تک کوئٹہ، زیارت، چمن بارکھان اور سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر تیز برفباری کا امکان  ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان پر موجود مغربی سسٹم کل مزید طاقتور ہوگا،گوادر میں 29 فروری اور یکم مارچ کو مزید تیز بارش کا امکان ہے،خدشہ ہے سازگار ماحول کے باعث مغربی سسٹم آئندہ دو روز بلوچستان میں موسلادھار بارش کا باعث بنے گا،گوادر کی تاریخ میں پہلی بار ماہ فروری میں اتنی بارش ریکارڈ ہوئی،گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جیوانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 137 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،گوادر میں ماہ فروری کی سب سے زیادہ بارش 2008 میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی،مغربی سسٹم کل رات کراچی میں داخل ہوگا، کراچی میں یکم مارچ کو دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،مغربی سسٹم کے تحت کراچی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ  کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں مغربی سسٹم کے اثرات 2 مارچ کی صبح تک برقرار رہیں گے، سندھ کے بالائی اضلاع میں یکم سے تین مارچ تک درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے،مغربی سسٹم پورے ملک میں 29 فروری سے 3 مارچ تک بارش اور برفباری کا باعث بنے گا۔