کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن،کسان بورڈ کے متعدد رہنما گرفتار

kissan protest
کیپشن: kissan protest
سورس: google

ویب ڈیسک : (حیدر منیر )کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،،،،پنجاب بھر سے اہم رہنماؤں سمیت متعدد  کسان گرفتار، یادرہے  کسان رہنماوں نے آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے ،،کسان رہنما خالدباٹھ کاکہنا ہے کہ  کچھ بھی ہو جاے آج پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچیں گے۔ 

 رپورٹ کے مطابق گندم خریداری کا بحران حل نہ ہوسکا، حکومتی ناانصافیوں کا شکار پنجاب اور سندھ کے کاشتکار پریشان ہیں. چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین نے آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

دھرنے سے قبل ترجمان کسان اتحاد نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلا گئی، کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ کسان اتحاد کے متعدد عہدیداروں کو گھروں سے گرفتار کر لیا گیا، عارف والا میں مرکزی نائب صدر صابر نیاز کمبوہ کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں، پنجاب حکومت کی ہدایت پر رات گئے پولیس کی طرف سے گرفتاریاں کی گئیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت ہو رہی ہے۔

 دوسری طرف نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں عبد الرشید کی گرفتاری کی مذمّت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت پر اتر آئی۔جماعت اسلامی 30اپریل کو کسانوں کے ساتھ ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ 

انہوں نے خبردار کیا کہ حکمران اپنی روش سے باز آجائیںا۔ گرفتار کسان رہنما میاں عبد الرشید سمیت تمام کسانوں کو رہا کیا جائے۔

 
 

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر