تحریک انصاف نے لاہور اور پنجاب کیلئے احتجاجی پلان تبدیل  کردیا

تحریک انصاف نے لاہور اور پنجاب کیلئے احتجاجی پلان تبدیل  کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبرکو احتجاج کی کال کا معاملہ، تحریک انصاف کی قیادت کا لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاجی پلان تبدیل کردیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق تحریک انصاف لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز لاہور میں احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی لاہور کی قیادت،کارکنان بتی چوک پر احتجاج کریں گے،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ   لاہور احتجاج کو لیڈکریں گے۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے پنجاب کے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے، راستے اوپن ہونے کے بعد دیگر شہروں سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

Watch Live Public News