واٹس ایپ نے صارفین کے لئے شاندار فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے شاندار فیچر پیش کردیا
کیپشن: Whatsapp new feature
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)میٹا کی ملکیت اور پیغامات بھیجنے کے لیے معروف سروس واٹس ایپ نے صارفین کے لیےانٹرسٹنگ خصوصیت والا سکرین شیئر کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر کے تحت واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر شرکا کے ساتھ اپنی سکرین شیئر کرسکیں گے، واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی اسکرین دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

 اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کال کے دوسرے شرکا بھی وہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں جو صارف (جس نے اپنی سکرین شیئر کی ہے) اپنے فون پر دیکھ سکتا ہے۔ یہ خصوصیت متعدد حالات میں صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، سکرین شیئر کرنے کے دوران صارفین اپنے فون پر مختلف ایپس پر سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سکرین شیئرنگ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پرویڈیو کال شروع کریں،ڈسپلے کے نیچے موجود سکرین شیئرنگ آئیکون کو ٹیپ کریں۔

اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ اپنی اسکرین کو شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں،اب آپ کی سکرین کال میں موجود دوسرے لوگوں کو بھی نظر آئے گے۔

اگر آپ اپنی سکرین کی شیئرنگ بند کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر واپس جاکر سٹاپ شیئرنگ پر ٹیپ کریں۔