ملک بھر کےتعلیمی اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ملک بھر کےتعلیمی اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
کیپشن: Educational institutions
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان ، تعلیمی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم کی قیادت میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر رہے ہیں ۔ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کر کے گذشتہ 76 سال کی تعلیمی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر گذشتہ حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے۔

آج کا دن ملکی تاریخ میں تعلیمی حوالے سے اہمیت کا حامل گردانا جائے گا، ملک کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی صورتحال الارمنگ، سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیم دوست، اہداف حاصل کریں، مثالی تعلیمی اصلاحات ہوں گی،تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے ملک کو آئی سی یو سے نکالیں گے۔

 تعلیمی بجٹ بڑھائیں گے، ثمرات ہر بچے تک پہنچائیں گے،ہر بچے کو یکساں تعلیمی مواقع دیں گے، سرکاری سکول معیاری سکول بنائیں گے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ  ایک کروڑ سے زائد آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے چیلنج سے عہدہ برآء ہوں گے،وزیر تعلیم پنجاب کی آفٹر نون سکول پروگرام کے اساتذہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اساتذہ نے وزیر تعلیم کو تنخواہوں، پروموشن سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔