پنجاب حکومت کا زیادہ اسموگ والے علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا زیادہ اسموگ والے علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان
کیپشن: پنجاب حکومت کا زیادہ اسموگ والے علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک: (حیدر منیر) اسموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارت لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ سموگ کے حوالے سے آج اسمبلی میں ایک جامع پلان جو کہ وزیراعلی پنجاب نے دیا ہے اس سے آگاہ کروں گی۔ گزشتہ چھ ماہ میں ہر محکمے کو اہداف سونپے گئے تھے۔ اب لاہور کے شہریوں نے کردار ادا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سموگ کے معاملے پر بات چیت بڑھائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب دہلی کے وزیراعلی کو سموگ کے تدارک کے لیے خط لکھیِں گی۔دونوں ممالک مل کرسموگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دی  گے تو سموگ کا حل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف جانا ہوگا۔ وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی مالکان کی ذمہ داری ہوگی۔ اس سے قبل تدارک کی بجائے اختیاطی تدابیر پر کام ہوتا تھا۔ وزیراعلی نے سموگ کے مستقل خاتمے کے لیے دس سال کا پلان دیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور کے زیادہ سموگ والے علاقوں میں ہم گرین لاک ڈاؤن لگانے جارہے ہیں۔ لاہور کے چار پانچ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر