آذربائیجان کی لینگویج یونیورسٹی میں پاکستان کلچرل سنٹر کا افتتاح

آذربائیجان کی لینگویج یونیورسٹی میں پاکستان کلچرل سنٹر کا افتتاح
پبلک نیوز: آذربائیجان کی لینگویج یونیورسٹی میں پاکستان کلچرل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے دورہ آزربائیجان کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کی لینگویج یونیورسٹی میں پاکستان کلچرل سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور آذربائیجان کی مختلف یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی تجویز دی۔ انہوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں اسی طرح کے ثقافتی مراکز حکومت آذربائیجان کی طرف سے قائم کیے جائیں۔ انہوں نے باکو میں پاکستان کے مشن کے مختلف تعلیمی اداروں اور دو برادر ممالک کے تھنک ٹینکوں کو جوڑنے کے کام کو بھی سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے اکیڈمیا ، طلباء اور محققین کے درمیان قریبی رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے۔.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔