لاہور: تیز رفتار ٹرالرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

لاہور: تیز رفتار ٹرالرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
کیپشن: لاہور: تیز رفتار ٹرالرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے اپنے آگے جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر توڑ گیا۔

ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے لاش کو ایک گھنٹے تک راستے سے نہ ہٹایا جا سکا، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی۔

Watch Live Public News