انسٹاگرام پر کم فالوورز رکھنے والے صارفین کیلئے اچھی خبر

 انسٹاگرام پر کم فالوورز رکھنے والے صارفین کیلئے اچھی خبر
کیپشن: Instagram followers
سورس: web desk

ویب ڈیسک: انسٹاگرام کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو کم فالوورز والے صارفین کی ریلز ویڈیوز کو زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ریلز ویڈیوز کے ریکومینڈیشن الگورتھم کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا،کمپنی کی جانب سے چھوٹے اکاؤنٹس کے مواد کو زیادہ تقسیم کرنے کے حوالے سے ریلز رینکنگ میں تبدیلیاں لانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے رینکنگ سسٹم کو درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کم فالوورز والے اکاؤنٹس کو اپنا مواد زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد ملے۔ 

کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر صارف کو یکساں موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  الگورتھم میں تبدیلیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند ماہ تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسرے صارفین کی ریلز کو دوبارہ پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس کے مواد پر ایک لیبل بھی لگایا جائے گا جس میں اسے تیار کرنے والے صارف کو ٹیگ کیا جائے گا۔

جو اکاونٹس ایک مہینے کے دوران 10 یا اسے زائد بار ویڈیوز کو ری پوسٹ کریں گے، ان کے مواد کو بتدریج ریکومینڈ کرنا بند دیا جائے گا۔

فی الحال یہ تبدیلیاں ریلز ویڈیوز کے لیے کی جا رہی ہیں اور دیگر پوسٹس پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

یہ تو ابھی واضح نہیں کہ انسٹاگرام کی جانب سے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے الگورتھم میں کیا تبدیلیاں کی جائیں گی مگر یہ واضح ہے کہ الگورتھم کی جانب سے زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹس کو اب ترجیح نہیں دی جائے گی۔

Watch Live Public News