ویب ڈیسک: قطر کے دارالحکومت دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا سپردخاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی ، جس کے بعد دوحہ کے شمال میں واقع لوسیل کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ان کے جنازے میں دوسرے لوگوں کے علاوہ عرب اور اسلامی دنیا کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس میں دیگر فلسطینی دھڑوں کے نمائندے اور ارکان بھی شریک ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شریک تھے۔
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچے تھے۔
گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچایا گیا تھا جب کہ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔
اس سے قبل سابق اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی تھی۔
حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی تھی، نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی تھی۔