ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) لاہور کی سیشن عدالت نے نجی کالج میں طالبہ کی مبینہ زیادتی کی وائرل خبر پر ایف آئی اے کے مقدمے میں ایاز میر ،نعیم بخاری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ صحافی شاکراعوان ،ایاز امیر ،نعیم بخاری ،مقدس فاروق سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزمان پر نجی کالج میں زیادتی کی فیک خبر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ملزمان پیشہ وار صحافی ہیں اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔
وکیل کے مطابق تمام ملزمان تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ عدالت ضمانت منظور کرے۔
دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور عبوری ضمانتوں میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔