ٹک ٹاک کے مثبت اثرات، ماں کو لخت جگر سے ملوا دیا

ٹک ٹاک کے مثبت اثرات، ماں کو لخت جگر سے ملوا دیا
سڈنی: ( پبلک نیوز ) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک جو آج کل کے نوجوانوں میں کافی مقبول ہوتی جارہی ہے۔ اس ایپ پر لڑکے، خواتین اپنی ویڈیوز بناکر شیئر کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے جہاں منفی اثرات سامنے آرہے ہیں وہیں آسٹریلیا میں اس کے مثبت استعمال نے ماں کو لخت جگر سے ملوا دیا۔غیر ملکی خبر کے مطابق آسٹریلیا میں ایک خاتون شاپنگ کی غرض سے ایک سپر سٹور پر گئی جہاں اس کا کمسن بیٹا کھو گیا، گمشدہ بچوں کو کیسے تلاش کیا جائے اس حوالے سے خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھ رہی تھی۔ اس طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اپنے گمشدہ بچے کو تلاش کرلیا۔ ماں نے اپنے لخت جگر کے ملنےپر ٹک ٹاکر کا شکریہ ادا کیا جس نے ایسی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی تھی۔ امریکی ٹک ٹاکر نے گمشدہ بچوں کی تلاش کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کا بچہ کھو جائے تو وہ خاموشی سے تلاش کرنے کے بجائے ارد گرد کے لوگوں کو اپنی زور دار آواز سے متوجہ کرے۔انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ لوگوں کو متوجہ کرنے سے تمام افراد بھی بچے کی تلاش میں لگ جائیں گے اور اس طرح گمشدہ بچے کو تلاش کرنا آسان ہوجائے گا۔ یہی وہ طریقہ تھا جسے آسٹریلوی خاتون نے اپنایا اور اسے کامیابی ملی اور ماں کو ان کا دو سالہ بچہ دس منٹ کے اندر ہی مل گیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسی ہدایت پر عمل کرنے کا اعادہ کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔