اب آپ فیس ماسک پہن کر بھی فون ان لاک کرسکتے ہیں

اب آپ فیس ماسک پہن کر بھی فون ان لاک کرسکتے ہیں

پبلک نیوز:صارفین کوچہرے کی مدد سے فون ان لاک کرنے کے لئے اب ماسک اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں، نئے فیچر کے ذریعے بنا ماسک اتارے باآسانی آئی فون کو ان لاک کیا جا سکے گا۔

  کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ماسک کا استعمال اب زندگی کا حصہ بن چکاہے، صارفین کوچہرے کی مدد سے فون ان لاک کرنے کے لئے اب ماسک اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ ایپل نے ایک نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرائے جانے پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ فیچر اس وقت آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے علاوہ ازیں ایپل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن میں بھی موجود ہے۔ تاہم یہ فیچر ایپل واچ کے ذریعے ہی کام کرے گا جو کلائی پر پہننا ہوگی جس کے بعد ہی آئی فون فیس آئی ڈی سے ان لاک ہوسکے گا۔

اگر ایپل واچ کے رسٹ ڈیٹکشن فیچر کو ڈس ایبل کردیا جائے گا تو آئی فون کو فیس ماسک پہن کر ان لاک نہیں کیا جاسکے گا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ نیا فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، کیونکہ ابھی یہ فیچرصرف بیٹا ورژن میں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔