رواں سال کے پہلے 7ماہ تجارتی خسارہ کہاں تک پہنچا؟ اعدادوشمار جاری

رواں سال کے پہلے 7ماہ تجارتی خسارہ کہاں تک پہنچا؟ اعدادوشمار جاری
لاہور ( پبلک نیوز) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ تجارتی خسارہ 28 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 91.97 فیصد اضافہ ہوا۔ سات ماہ میں درآمدات 46 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا جنوری برآمدات 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ سات ماہ میں درآمدات میں 58.84 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں برآمدات میں 23.96 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر کی نسبت جنوری میں تجارتی خسارے میں 30.19 فیصد کمی ہوئی۔ جنوری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔ جنوری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔ اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔