لاہور ( ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے عوامی تعاون جتنا اہم آج ہے اتنا اس سے قبل کبھی نہ تھا ۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ انتہائی خطرناک ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا کے باعث اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے کہ کورونا SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے! عوام کا عدم تعاون حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن جیسے سخت اقدامات کی جانب لےجائیگا‘‘۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1388754154957459456ایک دوسری ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’’عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کورونا SOPs پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیلئے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔ عوام کو حکومت کے ساتھ ملکر اس وبائی ماحول میں اپنی اور دوسروں کی انمول زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔