یو اے ای کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا

یو اے ای کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا
اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای قیادت کی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے معاشی ٹیم آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا، یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی ۔جس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی ،وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا،توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔