(ویب ڈیسک ) افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس سے ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کردی۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دھماکا دارالحکومت کابل کی دارالامان مرکزی شاہراہ پر ہوا، دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔