بہت جلد اب واٹس ایپ اکاؤنٹ ویریفیکیشن ای میل کے ذریعے بھی کی جا سکے گی

بہت جلد اب واٹس ایپ اکاؤنٹ ویریفیکیشن ای میل کے ذریعے بھی کی جا سکے گی
لاہور:(ویب ڈیسک ) اب ایک ایسا فیچر واٹس ایپ کا حصہ بننے والا ہے جس کی ضرورت صارفین آغاز سے محسوس کر رہے ہیں۔ میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ میں بہت جلد صارفین ای میل ایڈریس کو اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ اس وقت ہر صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ فون نمبر سے منسلک ہوتا ہے اور اگر نمبر تک رسائی ختم ہو جائے تو واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی بھی ختم ہو جاتی ہے۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹ ویریفکیشن ای میل ایڈریس کے ذریعے کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔ ویب ایٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آپشنل ہوگا اور فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔ یہ فیچر دیگر ایپس میں سائن ان جیسا ہوگا،اسے اس وقت استعمال کیا جا سکے گا جب کسی بھی وجہ سے فون موجود نہ ہو اور آپ کسی اور ڈیوائس میں اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان کرنا چاہتے ہوں۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔