لاہور: ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی اے کے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا کہ جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔