پاکستانی معیشت کی کیفیت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری

پاکستانی معیشت کی کیفیت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری

کراچی ( پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ برائے مالی سال21ء جاری کر دی۔ بینک دولت پاکستان نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ برائے مالی سال2020-21ء آج جاری کی ہے۔

رپورٹ میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران معاشی بحالی کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صنعتی سرگرمی کی بڑھتی ہوئی رفتار، خریف کی اہم فصلوں (علاوہ کپاس) کی بلند پیداوار اور خدمات کے شعبے میں تیزی سے نمایاں ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال21ء کی پہلی ششماہی میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی (ایل ایس ایم) میں7.6فیصد نمو ہوئی۔ دوسری سہ ماہی میں یہ بڑھ کر 10.4فیصد تک پہنچ گئی۔ مالی سال07ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد سے ایل ایس ایم میں ہونے والی بلند ترین نمو ہے۔

صنعتی سرگرمی کی رفتار کو بڑھانے میں تعمیرات اور اس سے منسلک صنعتوں اور غذائی پروسیسنگ کی صنعتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ تعمیرات کی صنعت کو سازگار پالیسیوں سے فائدہ پہنچا حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت مالیاتی اقدامات۔ اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ اسکیم اور اسٹیٹ بینک کے مالی اقدامات شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔