سائفر کیس کا مختصر فیصلہ؛ عدالت نے اہم احکامات جاری کردیے

سائفر کیس کا مختصر فیصلہ؛ عدالت نے اہم احکامات جاری کردیے
کیپشن: Cipher case decision
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کی جاتی ہیں، سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری قرار دیا جاتا ہے، اگر کسی دوسرے کیس میں قید نہیں تو بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کیا جائے۔

ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی، تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 15 اگست کی ایف آئی آر کے الزامات سے بری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو  رہا کردیا جائے۔

Watch Live Public News