(حیدر منیر)گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران اور چین میں کرپٹ لوگوں کو لٹکایا گیا، ہمارے ہاں بھی احتساب کا جامع نظام ہونا چاہیں ، ججوں جرنیلوں ، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیں ، تو اُدر گورنر کے پی کا کہنا فاٹا کے مسلے کا حل نا نکلا تو احتجاج لاٹھی چارج وغیرہ ہو سکتا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ایف پی سی سی آئی لاہور آمد ، ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اب نیشنل انٹرسٹ کوئی نہیں رہا صرف جیب کا انٹرسٹ رہ گیا ہے، ملک میں سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
اس ملک میں سزا اور جزا کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے جہاں سب کا احتساب ممکن ہو سکے ، مزید ان کا کہنا تھا زراعت میں ترقی کے لئے بھارتی ماڈل اپنانا ہو گا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد ہونا چاہیے، پاکستان سے بہت سارے لوگ کاروبار اٹھا کر ملک سے چلے گئے،، جو رہ گئے ہیں وہ اس ملک کا اثاثہ ہیں
ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لوگوں کو جب تک سہولیات نہیں دے گے تو ٹیکس زون میں کیسے لایا جا سکتا ہے ، انہیں وہ تمام بنیادی سہولیات دی جاے جو ریاست نے کمٹنٹ کی تھی ورنہ صورت حال خراب ہو جائیں گی ، مزید ان کا کہنا تھا زراعت اور صنعت کے شعبوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے مطالبہ کیا کہ انڈسٹری کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کی جائیں، شرح سود میں کمی لائی جائے۔