فیس بک سے اب مزید کمائی نہیں ہوگی،اہم فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

 فیس بک سے اب مزید کمائی نہیں ہوگی،اہم فیچر کو ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: Facebook
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ٹیکنالوجی کمپنی میٹانے اپنے ذیلی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے ’ نیوز ٹیب‘ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا لیکن گذشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب میٹا کی جانب سے یہ سروس امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ صارفین کا اس فیچر کو استعمال نہ کرنا قرار دیا جارہا ہے۔گذشتہ برس امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کو استعمال کرنے والوں میں 80 فی صد کمی دیکھی گئی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ میٹا کا یہ تازہ ترین اقدام ناشروں کے ساتھ ہوئے معاہدوں کو معیاد پوری ہونے تک متاثر نہیں کرے گا۔2019 میں اس فیچر کو متعارف کراتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس کوشش سے بہتر صحافت اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

آسٹریلیا کی وزیر مواصلات مشیل رولینڈ کا کہناتھا کہ یہ فیصلہ آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ کی آمدنی کے اہم ذریعے کو ختم کردے گا۔ ناشر اپنے کونٹینٹ کے لیے منصفانہ ازالے کا حق رکھتے ہیں۔