ویب ڈیسک : 2025میں گوگل سرچ مکمل طور پر تبدیل،،، گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے انکشاف کیا کہ گوگل سرچ AI کی بدولت مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔
یادرہےگوگل سرچ جس کا سنگ بنیاد 25 سال قبل رکھا گیا تھا میں اس وقت سے لے کر اب تک بے شمار تبدیلیاں اور بہتری آئی ہے۔
لیکن حالیہ تبدیلی کو سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے، پچائی نے انکشاف کیا کہ گوگل سرچ 2025 میں صارفین کو حیران کر دے گی۔
اب پیچیدہ سوالوں کے جواب بھی ایک کلک کی دوری پر
سی ای او نے مزید کہا کہ 2025 صارفین کو گوگل سرچ کی صلاحیتوں میں واضح فرق نظر آئے گا، جو آج کے ورژن سے کہیں زیادہ جدید ردعمل پیش کرنے کے لیے لیس ہوگا۔۔
پچائی نے یہ کہتے ہوئے AI کی ترقی کی تیز رفتاری پر زور دیا کہ "ہم ایک گہری تبدیلی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ آگے بہت زیادہ جدت ہے، اور ہم اس میدان میں سب سے آگے رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
گوگل سرچ کی Gemini AIکاورژن لانچ کیلئے تیار
گوگل نے پہلے ہی اپنے سرچ پلیٹ فارم میں AI کو ضم کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں AI سے تیار کردہ summaries اور اپ گریڈ شدہ لینس ٹول شامل ہے جو ویڈیو پر مبنی تلاش کر سکتا ہے۔
یہ صرف شروعات ہے، کیونکہ کمپنی اپنے Gemini AI ماڈل کا ایک اپ ڈیٹ ورژن لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد Microsoft، OpenAI، اور AI سرچ مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے حریفوں جیسے Perplexity کو چیلنج کرنا ہے۔
گوگل کی ترقی کا راز ’’ مفت کھانا ’’
کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سندر پچائی نے گوگل کی ترقی کا راز مفت کھانے کی پالیسی کو قرار دیا ہے۔
سی ای او سندر پچائی نے انکشاف کیا کہ گوگل کے بہت سے جدید ترین خیالات اور ایجادات کمپنی کے کیفے میں کھانے پر آرام دہ گفتگو کے دوران سامنے آئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ " انہیں گوگل میں اپنے ابتدائی دن یادہیں ، کیفے میں ملاقات کےدوران بحث سے نئے آئیڈیاز جنم لیتے ہیں ، یہ تخلیقی صلاحیتوں کو جنم دیتا ہے ۔ پچائی کا ماننا ہے کہ یہ باہمی تعاون کا ماحول، جہاں ملازمین کھانے سے جڑے ہوئے ہیں، کمپنی کی اختراع کی ثقافت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم عنصر ہے۔