(ویب ڈیسک) گوگل اب صارفین کو اپنی جیمنائی ( Gemini) کی تیار کردہ تصاویر سے نظر آنے والا واٹرمارک ہٹانے کی سہولت دے رہا ہے۔
گوگل کا نینو بنانا ( Nano Banana) امیج جنریٹر کافی مقبول ہے، لیکن کچھ صارفین اس لیے ناخوش تھے کہ اس سے بننے والی تصاویر کے نیچے دائیں جانب نمایاں واٹرمارک موجود ہوتا تھا۔ اب گوگل نے آخرکار اسے ہٹانے کا آپشن فراہم کر دیا ہے۔
جیمنائی (Gemini) اور فلو ( Flow)میں ایک نئی سیٹنگ کے ذریعے صارفین واٹرمارک کو ختم کر سکیں گے، جبکہ یہ سہولت جلد ہی گوگل سرچکے اے آئی موڈ( AI Mode) میں بھی دستیاب ہوگی۔

یہ سہولت صرف تصاویر تک محدود نہیں رہے گی۔ جیمنائی اومنی( Gemini Omni) سے تیار کردہ ویڈیوز اور لیریا(Lyria) سے بنائے گئے گانوں کے نظر آنے والے واٹرمارک بھی ہٹائے جا سکیں گے۔ تاہم، ان ممالک میں یہ واٹرمارک برقرار رہے گا جہاں قانوناً اسے رکھنا ضروری ہے۔
البتہ ایک اہم بات یہ ہے کہ نظر آنے والے واٹرمارک ختم ہونے کے باوجود Invisible SynthID watermark اور C2PA metadata برقرار رہیں گے۔ یعنی صارفین اب بھی جیمنائی( Gemini) سے پوچھ کر معلوم کر سکیں گے کہ کوئی تصویر اےآئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے یا نہیں—اور اگر وہ اے آئی سے بنائی گئی ہوگی تو جیمنائی اس کی نشاندہی کر دے گا۔