عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور(پبلک نیوز) پی سی بی نےعمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی . تفصیلا ت کے مطابق عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ، پچھلے ماہ سےشروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر زمیں بھی شرکت کی. پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کےجوابات بھی دیئے. عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا. عمر اکمل اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔