قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود قریشی برہم

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود قریشی برہم

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود قریشی بھی برہم ہو گئے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ رویہ قابل قبول نہیں، اجلاس کی کارروائی بلڈوز نہیں ہونے دیں گے، استعفےمنہ پر مارنے والے آج خود منہ کی کھا رہے ہیں، یہ اپوزیشن جمہوریت کی قاتل ہے، ان کی سیاست کا مینار پاکستان کے سائے تلے جنازہ نکل گیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود قریشی کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استعفے منہ پر مارنے والے آج خود منہ کی کھا رہے ہیں، یہ اپوزیشن جمہوریت کی قاتل ہے، ان کی سیاست کا مینار پاکستان کے سائے تلے جنازہ نکل گیا، اجلاس کی کارروائی بلڈوز نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف پراعتماد کیا، ہم نے عوام کے جذبات کااحترام کیا، اب قوم نے ان کا احتساب کرنا ہے، چاہتے تھے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، استعفے منہ پر مارنے والے آج منہ کی کھا رہے ہیں، ہم عوام کی جانب سے منتخب ہو کر آئیں ہیں، یہ اپوزیشن جمہوریت کی قاتل ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے قوم ان کا ساتھ نہیں دے گی، ان کی سیاست کا مینار پاکستان کے سائے تلے جنازہ نکل گیا، آج منتخب نمائندوں کا امتحان ہے، ادب سے چلو گے تو ادب سے چلیں گے، سنیں گے نہیں توآپ کو بولنے کا موقع نہیں دیں گے۔شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوغلے ہیں جمہوریت کےعلمبردار بن جاتے ہیں، حدہوتی ہے ہم نے بہت برداشت اورلحاظ کیا ہے، یہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کے عادی ہیں، اپوزیشن کواسمبلی روایات کا احترام نہیں، تمیز نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔