نصف صدی بعد بھی ’’ بیٹلز’’ کا جادو برقرار، گریمی جیت لیا

کیپشن: "The Beatles won their eighth Grammy five decades after they broke up" "george harrison" "johm lenon and yoko" "Sean Ono Lennon accepting the best rock performance Grammy on behalf of The Beatles'"
سورس: google

 ویب ڈیسک :نصف صدی بعد بھی ’’ بیٹلز’’ کا جادو برقرار۔۔۔ بہترین راک پرفارمنس کا گریمی ایوارڈ جیت لیا۔

  بیٹلز کی موسیقی لافانی ہے اور اب بھی موجود ہے اور رہےگی ۔ بیٹلز کے زندہ ارکان پال میکارٹنی اور رنگو اسٹار کے گذشتہ سال ریلیز ہونے والے گانے ’’ ناؤ اینڈ دین’’ نے بیٹلز گروپ کے ٹوٹنے کے 55 سال   گریمی ایوارڈ جیت لیا۔

’’ ناؤ اینڈ دین’’ نغمہ مقتول گلوکار جان لینن نے لکھا تھا اور گانے میں 1970 میں ریکارڈ کی گئی موسیقی AI کے ذریعے محفوظ اور استعمال کی گئی ہے 

لینن اور یوکو اونو کے بیٹے شان اونو لینن نے گرامیز پریمیئر تقریب میں ’’ بیٹلز ’’ کی جانب سے ایوارڈ  وصول کیا ۔

 یادرہے 1980 میں جان لینن کو فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ اپنی  اہلیہ یوکو کے ہمراہ   ایک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔

  جبکہ  بیٹلز گروپ کے رکن اور لیڈ گٹارسٹ   جارج ہیریسن کی موت  2001 میں کینسر کے باعث ہوئی تھی ۔

 تاہم گانے" ناؤ اینڈ دین " میں میک کارٹنی اور رنگو اسٹار دونوں کے نئے  انسٹرومنٹس کے علاوہ 90 کی دہائی کے مرحوم ہیریسن کی گٹار ریکارڈنگز بھی شامل ہیں۔

 یادرہے بیٹلز نے 1965 میں 7 ویں گریمی ایوارڈز میں اپنے لازوال ہٹ گانے ’’ اے ہارڈ نائٹ’’ کے لئے اپنا پہلا اور دوسرا گریمی جیتا تھا۔

Watch Live Public News