آئرلینڈ: پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ

آئرلینڈ: پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ
آئرلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گذشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 اعشریہ 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021ء سے لے کر مئی 2022ء تک کی مدت میں آئرلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 147 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2021ء کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2021ء میں آئرلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 142 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ مئی 2022ء میں آئرلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 12 اعشاریہ 8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 14 اعشاریہ 6 ملین ڈالر اور گذشتہ سال مئی میں 12 اعشاریہ 5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2022ء کے پہلے 11 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 6 اعشاریہ 3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔