گوجرانوالہ: ایکسین گیپکو کی جانب سے خاتون ہیڈ کلرک کو ہراساں کرنے کا واقعہ

گوجرانوالہ: ایکسین گیپکو کی جانب سے خاتون ہیڈ کلرک کو ہراساں کرنے کا واقعہ
گوجرانوالہ گیپکو ایکسین امیتاز کی جانب سے خاتون ہیڈ کلر ک خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آ‌یا ہے. خاتون نے گیپکو ایکسین سے تنگ آکر کر معاملے کی وڈیو بنا لی جس میں صاف سنا جا سکتا ہے کہ ایکسین امتیاز ہیڈ کلرک خاتون کو اکیلے میں ملنے کی دعوت دے رہا ہے۔ہیڈ کلرک خاتون کے خاوند نے ایکسین پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست تھانہ سول لائن میں درج کروا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیپکو ایکسین اپنی ہیڈ کلرک خاتون کو اکیلا ملاقات کے لیے بلا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ خاتون اسے مقامی ہوٹل میں آکر ملیں. خاتون کے اکیلنے ملنے کے انکاری پر ایکسین اسے صرف کال پر بات کرنے کے لیےمنا رہا ہے اور وجہ بتا رہا ہے کہ خاتون ہیڈکلرک انہیں پسند آ گئیں ہیں، معاملے کا علم خاتون کے خاوند کو ہوا تو انہوں نے تھانہ سول لائن میں اندارج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔