بڑی خبر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرلیا گیا

بڑی خبر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: Arrested Tanveer Ilyas Khan
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)‏ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق   سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ ایک کمپنی کی طرف درج کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ   سردار تنویر الیاس نے اپنےساتھیوں کے ہمراہ ان کے دفتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کیا، مقدمہ 2 ہفتے قبل درج کیا گیا تھا، اُس کے بعد کارروائی عمل لاتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر  267/24 درج ہے، تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان سابق وزیراعظم کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر کو نجی مال پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا، سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

Watch Live Public News