9 مئی مقدمات میں گرفتار ملزمان کا سامان فروخت کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت 

9 مئی مقدمات میں گرفتار ملزمان کا سامان فروخت کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت 
کیپشن: Important developments in the case of selling goods of accused arrested in May 9 cases

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے ملزمان کا سامان فروخت کرنے میں ملوث پولیس اہلکار کو عدالت پیش کر دیا گیا۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 409 شامل کر دی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کو تفتیش کی منتقلی تک ملزم کو جیل بھجوایا جائے۔ ملزم کا یکم جولائی کو اسپیشل کورٹ سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا تھا۔ 

عدالت نے ملزم صداقت احمد کو عارضی طور پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 8 جولائی کو اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ ملزم صداقت احمد پر 9 مئی کے 33 ملزمان کا قیمتی سامان فروخت کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف دفعہ 406 اور 155 کے تحت نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

سینئر سول جج وقار احمد سدھو نے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔ ملزم صداقت احمد کو آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News