رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کے حوالے سے اہم خبر آگئی

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Ramzan Sugar Mills Reference: Important news came regarding Hamza Shahbaz

ویب ڈیسک: رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے احتساب عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹرز نے لیگی رہنما کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے، استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا نمائندہ انوار حسین احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائے گا۔

Watch Live Public News