پی ٹی آئی کو آخر کار شہراقتدار میں جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو آخر کار شہراقتدار میں جلسے کی اجازت مل گئی
کیپشن: PTI finally got permission to hold a rally in Shahraktdar

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔

اسٹیٹ کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔

اسٹیٹ کونسل نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔ شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں کہا کہ 26 جون کو عدالتی حکم پر درخواست گزار کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے این او سی جاری کرنے کا کہا۔ 26 جون سے کل تک ڈپٹی کمشنر سے 20 دفعہ رابطہ کیا۔ 

جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیے کہ ضلعی انتظامیہ نے آپ کو جلسے کی اجازت تو دے دی ہے۔ ہر بات پر جھگڑا تو نہیں کر سکتے۔ شعیب شاہین نے دلائل میں کہا کہ ہمیں این او سی نہیں دیا گیا بلکہ آج ایک دن پہلے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ہمیں جلسے کی تیاری کیلئے وقت ہی نہیں دیا گیا۔ 

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ تو بڑی پارٹی ہیں، کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو نکال لیں گے۔ آپ کیا کہتے ہیں ڈپٹی کمشنر اب لوگوں کو بھی نکال کر لائے؟ 

Watch Live Public News