مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی

مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی
کیپشن: مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: عدلیہ مخالف بیان پر ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرادیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مصطفی کمال نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ ججز باالخصوص اعلی عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ کو بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ،میں عدلیہ سے متعلق اپنے ہر بیان باالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیر مشروط معافی کا طلب گار ہوں ۔

مصطفی کمال نے بیان حلفی میں مزید کہا کہ معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کر عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا اور اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔

واضح رہے 17 مئی کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر کی پریس کانفرنس پرازخود نوٹس کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا اور ایم کیو ایم رہنما کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا اور رہنما ایم کیو ایم اپنے بیانات کی وضاحت کریں۔

Watch Live Public News