بالاج ٹیپوقتل: جےآئی ٹی کا پہلا اجلاس، نامزد ملزمان کی گرفتاری کی حکمت عملی تیار

بالاج ٹیپوقتل: جےآئی ٹی کا پہلا اجلاس، نامزد ملزمان کی گرفتاری کی حکمت عملی تیار
کیپشن: Balaj Tipuqtal: The first meeting of JIT, the strategy to arrest the named accused is ready

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ جہاں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی تحقیقات کے معاملے پر پہلا اجلاس منعقد کیا۔ 

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا ابتک کی تفتیش کے معاملہ پر پہلا اجلاس آج ہوا۔ اجلاس میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی جانب سے امیر بالاج کو قتل کروائے جانے کے محرکات پر غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں دیگر حراست میں لیے گئے ملزمان کے پلان میں شامل ہونے کے محرکات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ احسن شاہ کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے کال ڈیٹا اور روایتی طریقہ کار کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 

اجلاس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد ممکن بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ پکڑے گئے 8 ملزمان کا فرانزک اور کال ڈیٹا پر کام مکمل کر لیا گیا۔

Watch Live Public News