رمضان میں جاتی سردی کی واپسی،بارشیں اوربرفباری،خوشخبری آگئی

رمضان میں جاتی سردی کی واپسی،بارشیں اوربرفباری،خوشخبری آگئی
کیپشن: رمضان میں جاتی سردی کی واپسی،بارشیں اوربرفباری،خوشخبری آگئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل جاری ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ  تمام  مصروف   شاہراہوں  سے  برف  صاف  کرنے  کا  سلسلہ  بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح  میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں ااور بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا/ موسم صورتحال 

  محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرالود رہے گا،جبکہ دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام،چترال،بونیر،مالاکنڈ،ایبٹ آباد، ہری پور،مانسہرہ میں بارش کاامکان ہے،بٹگرام،کوہستان،تورغر،مہمند اور باجوڑ میں تیزبارش کاامکان ہے جبکہ پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت 14اورزیادہ سے زیادہ 19ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کا نمی کا تنا سب 50فیصد ریکارڈ ہوا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 42ملی میٹر ،کاکول 40،بالاکوٹ38،پتن 31،دیر اپر 14،تخت بائی 13اور کالام میں 12ملی میٹر،سید وشریف 9،پشاور اور باجوڑ میں پانچ پانچ،چیراٹ میں تین ملی میٹر  جبکہ تیمر ہ گرہ اور لنڈی کوتل میں دو دو جبکہ چترال،دورش اور بونیر میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ 13اور کالام میں 6انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مختلف اضلاع میں بارش/ برفباری

موسم کا حال بتانے والوں کاکہناہے کہ پنجاب  صوبے  کےبیشتر اضلاع میں   موسم خشک اور صبح کے اوقات میں  سرد رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی چکوال ، جہلم ،سیالکوٹ گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے، مری،گلیات اور گردونوا ح میں صبح  کے اوقات میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش برفباری کی توقع ہے۔

سندھ/بلوچستان

محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور بلوچستان کے  بیشتر اضلاع میں موسم خشک  اور سرد  رہنے کا  امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں    مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر   بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

برفباری سےپھسلن/ٹریفک متاثر

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مری  شہر  اور  اس  کے  گردونواح  میں   برفباری کا سلسلہ جاری ہے،مری   برفباری  کے  باعث  پھسلن  سے  ٹریفک  کی  روانی  متاثر  ہے اور تمام  مصروف   شاہراہوں  سے  برف  صاف  کرنے  کا  سلسلہ  جاری ہے جبکہ برفباری  کے  باعث  سردی  بڑھ  گئی  ہے اور ضلعی  انتظامیہ  کی  طرف  سے ٹریفک  ایڈوائزری  جاری کردی گئی ہے۔

فصلوں کو نقصان کا خدشہ

موسم کا حال بتانے والوں کاکہناہے کہ خٹک بیلٹ کے علاقہ ٹولہ بانگی خیل شدید بارش اور ژالہ باری جاری ہے،زالہ بارش سے فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہناہے کہ ایبٹ آباد گلیات کے تمام راستوں کو کلئیرکیا جا رہا ہیں،ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والی مین شاہرہ سمیت متعددرابطہ سڑکوں کو ہیوی مشنری سے کھولا جا رہا ہے،شدید برف باری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

شاہ رخ علی کا کہناہے کہ ایبٹ آباد کی طرف سے گلیات میں داخلی راستہ ہرنو سے سیاحوں کو واپس کیا جا رہا ہے،مری سے گلیات میں داخل ہونے والے سیاحوں کو باڑیاں کے مقام پر  واپس کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوسری جانب کراچی میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت معتدل رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں اس وقت ہلکی خنکی کے ساتھ مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موجودہ درجہ حرارت 19   ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

اے کیوآئی کے مطابق ہواؤں کی سمت تبدیل شہر کا فضائی معیار خراب ہوگیا،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Watch Live Public News