ویب ڈیسک: آج رات موسم کی صورتحال کیا ہوگی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان،تا ہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی، کرک ، ہنگوہ ،کوہاٹ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی، مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
تاہم شام /رات میں راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ،منڈٰ بہاولدین ، حا فظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ، سرگودھا، خو شاب ، میا نوا لی ،بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اورکوٹ ادومیں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا ہوسکتی ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چمن،مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، خاران، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور برفباری کی متوقع ہے۔